تحصیل پیر محل کی عوام نے روشن مستقبل کیلئے ن لیگی اُمیدواروں کو کامیاب کروانے کا فیصلہ کر لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 22:07

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) تحصیل پیرمحل کی عوام بیدار ہو چکی،عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے شورشرابا اور عوامی مسائل کا موجب بننے والوں کو عوام 19نومبر کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چوہدری سلطان احمد امیدوار وارڈ نمبر11میونسپل کمیٹی پیرمحل نے چوہدری اسدالرحمن ایم این اے کے ہمراہ کچی کوٹھی پیرمحل کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستانی عوام کو بااختیار اور برسر اقتداربنانے کیلئے جو جدوجہد شروع کی تھی آج اُس عظیم جدوجہد کی بدولت پاکستان کا بچہ بچہ باشعور اور ووٹ کی طاقت پہچان چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام سے ووٹ حاصل کر کے عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے ان میں اضافہ کیا، تحصیل پیرمحل کی عوام نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ اُمیدواروں کا کامیاب کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔