نوجوان تیز گیند باز جنید خان کو ایمپائر سے تلخ کلامی پر جرمانہ

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 22:14

نوجوان تیز گیند باز جنید خان کو ایمپائر سے تلخ کلامی پر جرمانہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) نوجوان تیز گیند باز جنید خان کو ایمپائر سے تلخ کلامی پر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان پاکستانی تیز گیند باز جنید خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں ایمپائر سے تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں واپڈا اور لاہور کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران جنید خان نے ایمپائر سے شدید تلخ کلامی کی جس کے بعد ان پر میچ ریفری کی جانب سے 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔