وزیراعظم محمدنوازشریف سے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی ملاقات،پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال

منگل 10 نومبر 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف سے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے سردارایازصادق کودوسری بارسپیکرمنتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جمہوری روایات اوراداروں کے استحکام کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سپیکر کویقین دلایاکہ اس مقصد کیلئے حکومت ان سے بھرپورتعاون کریگی انہوں نے کہا کہ ملک کامستقبل جمہوریت اور جمہوری اداروں سے وابستہ ہے حکومت پارلیمان کوبڑی ا ہمیت دیتی ہے اورتمام اہم قومی امورپراتفاق رائے کیلئے پارلیمان ایک اہم فورم ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے وزیراعظم کی طرف سے ان پراعتماد کے اظہارپرشکریہ ادا کیا اوریقین دلایاکہ وہ غیرجانبداری سے ایوان کی کارروائی کو چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :