کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیساتھ شہر میں جرائم اورا سٹریٹ کرائم کی واقعات میں تیزی
سینئر صحافی اسلم شاہ کو ناظم آبا د میں3نامعلوم لڑکوں نے گن پوائنٹ پر نقدی سمیت تمام کاغذات لوٹ لیا
منگل 10 نومبر 2015 22:20
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ شہر میں جرائم اورا سٹریٹ کرائم کی واقعات میں تیزی آگئی ہے ، سینئر صحافی اسلم شاہ کو ناظم آبا د میں3نامعلوم لڑکوں نے گن پوائنٹ پر نقدی سمیت تمام کاغذات لوٹ لیا، یہ افسوس ناک واقعہ پیر کی شب تقریبا 11بجے رات پیش آیا وہ اپنے گھر نارتھ کراچی جارہے تھے کہ اچانک ناظم آباد نمبر ایک پر واقعہ پیٹرول پمپ پل کی مصروف شاہراہ پر جیسے جانے کی کوسش کررہے تھے ایک موٹرسائیکل میں تین نامعلوم ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل روک دی اور چابی لینے کی کوسش کے دوران نقدی ،موبائل فو ن پرس اور ایک کالا بیگ لے کر فرار ہوگئے جس میں قومی شناختی کارڈ،کراچی پریس کلب ، ایکرڈیشن پرس کارڈ (سندھ حکومت) دفتر کا کارڈ،مختلف بینک کے ATMکارڈ اور کریڈٹ،موٹرسائیکل کے پیپرز،اور جو ضروری کاغذات میر ے بیگ میں موجود تھا، سینئر صحافی کو اس سے محروم کردیا،اس ضمن میں رضویہ سوسائٹی تھانہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،واضح رہے کہ کراچی آپریشن کے دوران ا سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں کمی واقعہ ہوئی تھی اور شہریوں کے علاوہ ملک میں محسوس کیا جارہا تھا لیکن کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ شہر کے حالات میں بھی تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں ا سٹریٹ کرائم میں روز بروز اضافہ ہورہی ہے اور سی پی ایل سی ایک حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ کے باعث اس کی روک تھا م کرنا ممکن نہیں ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.