کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا

ایک کا تعلق سیاسی جماعت جبکہ دو کا ایک مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے

منگل 10 نومبر 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء)کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق سیاسی جماعت جبکہ دو کا ایک مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے سیاسی اور مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں ملزم شاہد کو گرفتار کیا جو سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔گرفتارملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ادھر سی ٹی ڈی کی دوسری کارروائی میں شا ہ جلال اور محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق مذہبی جماعت سے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزمان پانچ ،پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ملزمان نے سٹریٹ کرائم اور بنک ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔