Live Updates

تحریک انصاف تبدیلی کا نشان ہے، شریف برادران ڈکٹیٹر ہیں، دھاندلی کی بنیاد پر منتخب ہونے والی حکومت اپنی مدت پور ی نہیں کر سکے گی ،بلدیاتی الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے، تحریک انصاف اقتدارمیں آنے کے بعد عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ کر دے گی

تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور کا انتخابی جلسوں سے خطاب

منگل 10 نومبر 2015 22:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نشان ہے، شریف برادران ڈکٹیٹر ہیں، دھاندلی کی بنیاد پر منتخب ہونے والی حکومت اپنی مدت پور ی نہیں کر سکے گی ،بلدیاتی الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے، تحریک انصاف اقتدارمیں آنے کے بعد عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ کر دے گی۔

وہ منگل کو چنیوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے یونین کونسل 25میں چیئرمین کے امیدوار سید محمد افضل شاہ اور دیگر انتخابی حلقہ جات رجوعہ ، لالیاں اور چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پنجاب بھر کے پسماندہ اضلاع کے فنڈز روک کر لاہور کی تعمیر و ترقی پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ پسماندہ اضلاع میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے حکمرانوں نے این اے122لاہور کے الیکشن میں دوسری مرتبہ دھاندلی کی ہے حکمران پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنا بند کرے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ حکمران بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال بند کرے شفاف الیکشن میں پی ٹی آئی واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی عمران خان پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تبدیلی کی فضا چل نکلی ہے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن میں بھر پور محنت کریں اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائیں آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے قوم کو ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکار ا دلائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی گاؤں کو شہروں کے برابر جیسی سہولیات میسر کی جائیں گی حکومت کی طرف سے ہسپتالوں اور دیگر اداروں کی نجکاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے آگنائزر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما حسن علی قاضی، سید عنایت علی شاہ، سید محمد افضل شاہ، سردارزادہ سید قائم علی رضا شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ میں کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنا ہو گا قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس دلائیں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن میں جوش خروش سے حصہ لیں کامیابی ہمارا مقدرہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات