ساہیوال، پولیس کی کارروائی،3ڈاکو گرفتار، 26 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال اور نا جائز اسلحہ برآمد

منگل 10 نومبر 2015 22:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) تھانہ سٹی ساہیوال نے سرقہ بالجبر اور نقب زنی کرنے والے بین الاضلاعی ندیم کلیا گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 26 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال اور نا جائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ منگل کو ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد باقر رضا نے اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان ساہیوال ،ہڑپہ، چیچہ وطنی میں وارداتیں کر رہے تھے اور پولیس کو کافی عرصہ سے مطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ندیم کلیا گینگ کو ٹریس کرکے سرغنہ ندیم کلیا عظمت اورذاکر کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دوکانیں توڑ کر لوٹے ہوئے اِن سلے کپڑے ‘اسلحہ اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی تقریباََ 26 لاکھ روپے کامال اور نا جائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔ ملزمان کے بقیہ ساتھیوں کو ٹریس کر لیا گیا ہے جن کے نا م صغیہ رازمیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :