غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے‘صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس

منگل 10 نومبر 2015 22:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت انتہائی مشکلات کے باوجود درست سمت میں بڑھ رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اخبارنویسوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلی آرہی ہے اورملک میں امن و امان اور منصوبوں کی شفافیت ہی سرمایہ کاری کی ضامن ہے جبکہ توانائی ‘ انفراسٹرکچر اورانڈسٹری سمیت دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے غیر ملکی معاہدے ملکی ترقی کے لئے خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کا تحفظ دینا گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کی بدولت سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ کہ اب پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ ملکر ملکی ترقی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کریں تاکہ ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :