لاہو رنالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ
پنجاب حکومت یونیورسٹی کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرے گی، نوجوانوں کو جدید سائنسی علوم سے آشنا کرنے کیلئے وسائل ترجیحی بنیادوں پر مہیا کئے جائیں گے،یونیورسٹی کے قیام کیلئے لاہو رنالج پارک کمپنی کا بورڈ جلد حتمی سفارشات تیار کرکے پیش کرے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کااجلاس سے خطاب
منگل 10 نومبر 2015 22:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں لاہو رنالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کرے گی۔
نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور جدید سائنسی علوم سے آشنا کرنے کیلئے وسائل ترجیحی بنیادوں پر مہیا کئے جائیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مجوزہ یونیورسٹی کو موجودہ اور مستقبل کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ 3برس کے لئے نالج پارک کے منصوبے کیلئے 21 ارب روپے مختص کئے ہیں اورپنجاب حکومت اپنے وسائل سے اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ہر سال 7 ارب روپے فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ یونیورسٹی کا منصوبہ اپلائیڈ سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ہائی ٹیک کی تعلیم او ردیگر جدید علوم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ منصوبہ تعلیم وتحقیق کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے اخراجات کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے۔ پنجاب حکومت نالج پارک کے منصوبے کے تحت پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اس یونیورسٹی کا قیام وقت کا تقاضا ہے۔لاہو رنالج پارک کمپنی کا بورڈ جلد حتمی سفارشات تیار کرکے پیش کرے۔ وائس چانسلر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی عمر سیف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہو داحمد، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن اور لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.