پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کے3 اعلی افسران کی دوسرے صوبے کو تبادلے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا

منگل 10 نومبر 2015 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس کے تین اعلی افسران کی دوسرے صوبے کو تبادلے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کرکے تبادلے پر عملدر آمد تاحکم ثانی روک دیا پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی میں توسیع کے احکامات منگل کے روز ڈی آئی جی پولیس عبداﷲ، ساجد علی اور مظفرعلی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیئے درخواست گزار پولیس اہلکاروں کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے ان کا تبادلہ صوبہ بلوچستان کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جہاں پر جانا ان کے لئے انتہائی مشکل ہے لہٰذا یہ احکامات واپس لئے جائے جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان کا تبادلہ روک دیا تھا منگل کے روز سماعت کرتے ہوئے فاضل دو رکنی بنچ نے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔