جماعت اسلامی کار کنان کی شابہ روز محنت ، اخلاص اور شاندار خد مت کے باعث بھر پو ر کامیابی حا صل کر ے گی، بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں جہاں مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے
جماعت اسلامی کے نائب امیرمیاں اسلم کا ایف ایٹ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
منگل 10 نومبر 2015 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کار کنان کی شابہ روز محنت ، اخلاص اور شاندار خد مت کے ریکارڈ کے باعث ضلع بھر میں بھر پو ر کامیابی حا سل کر ے گی ۔اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن میں خد مت اور شر افت کا مقابلہ ہر طر ح کی ما فیا سے ہو گا ، بلد یاتی انتخابات سیاسی سے زیا دہ سماجی ہو تے ہیں جہاں مسائل کا حل گلی محلے کی سطح پر ہو تا ہے ۔
کا ر کنا ن انتخا بی مہم کو تیز کر کے ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچیں اور انھیں ووٹ کے لیے آمادہ کر یں ۔وہ منگل کو ایف ایٹ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے ہر اُمیدوار اور رکن کو مر جع خلائق بنتے ہو ئے انسانوں کو اپنے گرد اکھٹا کر نا چا ہیے اُن کے دکھ سکھ کا ساتھی اور مشکل وقت میں اُن کے ساتھ کھڑا ہو نا چا ہیے کیو نکہ خد مت اور رابطہ عوام ہی بلد یاتی انتخاب کی شاہ کلید ہے اور اسی کی بدو لت ہم 2013کے انتخابات کا مداوااور 2018میں ہو نے والے قومی الیکشن میں کامیابی حا صل کر سکتے ہیں ۔
کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی جیت کا عز م لے کر میدان میں نکلی ہے جماعت اسلامی کے مخلص اور ایک نظریے سے جڑے ہو ئے کار کنان اپنی مثا ل آپ ہیں وہ منتخب ہو کر اسلام آباد میں خد مت اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے ۔انھوں نے کہا بلد یاتی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے اسلام آباد مسائل کا جنگل بن چکا ہے منتخب نمائندے اور سر کاری اداروں نے عوام کو ما یوس کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.