لوگ کہہ رہے ہیں کہ آفاق احمد ایم کیو ایم میں واپس آرہے ہیں، کسی کیلئے دروازے بند نہیں کیے: فاروق ستار

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 22:50

لوگ کہہ رہے ہیں کہ آفاق احمد ایم کیو ایم میں واپس آرہے ہیں، کسی کیلئے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آفاق احمد ایم کیو ایم میں واپس آرہے ہیں، اس حوالے سے کسی کیلئے بھی پارٹی کے دروازے بند نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دروازے کسی کیلئے کبھی بند نہیں ہوئے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ محاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد ایم کیو ایم میں واپس آرہے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی کے دروازے کسی کیلئے بند نہیں کیے جائیں گے۔