وزیراعلیٰ کالیڈی ولنگڈن ہسپتال کے کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش ملنے کا نوٹس،رپورٹ طلب

منگل 10 نومبر 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش ملنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے واقعہ کی تحقیقات کا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تحقیقات کرکے واقعہ کے اصل حقائق کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔