Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

عمران خان کراچی آمد کے بعد عمر کوٹ جائیں گے جہاں ہزاروں کارکن ٹول پلازہ پر ان کا استقبال کریں گے

منگل 10 نومبر 2015 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل (جمعرات) دن 12:00 بجے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ کراچی پہنچ رہے ہیں آمد کے بعد وہ عمرکوٹ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔سینڑل میڈیا سیل (کراچی)کے سینئر میڈیا کواڈینٹرجمال صدیقی کے مطابق عمران خان براستہ سپرہائی وے سے روانہ ہونگے جہاں جامشوروڈسڑکٹ کے ہزاروں کارکن جامشورو ٹول پلازہ پر ان کا والہانہ استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ٹندوجام اورٹندوالہیارمیں ڈسڑکٹ آورگنائز کی جانب سے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے ۔ میرپورخاص بائی پاس پر بھی ہزاروں کارکن عمران خان کا استقبال کریں گے ۔بعدازاں شام 05:00 بجے عمران خان عمرکوٹ پہنچ گے جہاں وہ ہندو برادری کے تہوار کے استقبالیے میں شرکت کے علاوہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔عمران خان رات عمرکوٹ میں قیام کریں گے اور13 اکتوبر بروز جمعہ کو ماتلی میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور استقبالیہ میں شرکت کے بعدکراچی روانہ ہوجائیں گے یہاں سے شام 06:00 بجے وہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات