قلات میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص زخمی،کوچ ڈرائیور گرفتار

منگل 10 نومبر 2015 23:08

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) قلات میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص زخمی،کوچ ڈرائیور گرفتار،تفصیلات کے مطابق پنجگور سے کوئٹہ جاتے ہوئے النعیم کوچ کی ٹکر سے کوئنگ کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر نقیب اﷲ ولدعبدالصمد پندرانی سکنہ کوئنگ شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر کوچ کو قبضے میں لیکر ڈرائیور قدرت اﷲ کو گرفتار کرلیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے

متعلقہ عنوان :