اوگرانے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

صارفین سے آئندہ سال 18ارب وصول کئے جائیں گے

منگل 10 نومبر 2015 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اوگرانے سوئی نادرن اورسدرن کوگیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،صارفین سے آئندہ سال 18ارب وصول کئے جائیں گے ،اوگرانے سوئی سدرن اورنادرن کوگیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،جس کے مطابق 2012-13کے لئے سوئی نادرن کو12روپے فی ایم ایم بی ٹی جواضافے کی منظوری دی گئی اوریہ اضافہ سندھ اورخیبرپختونخواہ کوملنے والے 6ارب روپے سے پوراکیاجائیگا،سوئی نادرن کو2013-14ء کیلئے31روپے فی ایم ایم بی ٹی جواضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی نادرن کومالی سال 2012-13ء کیلئے 38روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی ،یہ اضافہ سندھ اورخیبرپختونخواہ کوملنے والے 13ارب سے وصول کیاجائیگا،جبکہ مال سال 2013-14ء کیلئے سوئی سدرن کو52روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی ہے ،اس اضافے کے بعدصارفین سے آئندہ سال 18ارب روپے وصول کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :