آج پیپلز پارٹی کی قیادت ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے بی بی بے نظیر کی شہادت پر جشن منائے ،ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی اور بی بی بے نظیر کا ساتھ نبھایا، الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کی حفاظت یقینی بنائے ،ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہو گی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی قیادت ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے بی بی بے نظیر کی شہادت پر جشن منائے ،میں نے ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی اور بی بی بے نظیر کا ساتھ نبھایا، الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کی حفاظت یقینی بنائے ،ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ منگل کوکراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے صوبائی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی میں کرپشن پر کھل کر بات کی اور آج بھی کرپشن کے خلاف ہم میدان میں ہیں۔انہوں نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کی حفاظت یقینی بنائے ،ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہو گی۔سندھ کے کرپٹ وزراء کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،عوام کرپٹ لوگوں کو قبول نہیں کریں گے۔