امریکہ میں موجود سابق قومی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے گریم سوان سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگوا دیئے

بدھ 11 نومبر 2015 11:01

امریکہ میں موجود سابق قومی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے گریم سوان سے ’’پاکستان ..

ہیوسٹن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) سابق قومی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے سابق انگلش سپنر گریم سوان سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگوا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کرکٹ سیریز کیلیے موجود سابق پیسر نے گذشتہ دنوں ایک ویڈیو میں حریف ٹیم وارن واریئرز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈن ہو یا کیلس جو بھی سامنے آیا دیکھ لوں گا ۔

(جاری ہے)

وڈیو کے آخر میں شعیب اختر اور گریم اکٹھے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے ۔ یاد رہے کہ آل سٹارز کرکٹ کا دوسرا ٹونٹی ٹونٹی نمائشی میچ آج ہیوسٹن میں ہوگا جب کہ سیریز کا اختتام 14 نومبر کو لاس اینجلس میں شیڈول تیسرے میچ سے ہونا ہے ۔ ابتدائی مقابلے میں شین وارن واریئرز نے سچن ٹنڈولکر بلاسٹرز کو 6 وکٹ سے زیر کیا تھا ، پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر اور معین خان کی خدمات ٹنڈولکر الیون کو حاصل ہیں جب کہ ایک اور سابق کپتان وسیم اکرم اور آف اسپنر ثقلین مشتاق شین وارن کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔