حکومت کی جانب سے موسم سرما کا پہلا تحفہ، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں‌ اضافے کی تجویز دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 11:02

حکومت کی جانب سے موسم سرما کا پہلا تحفہ، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں‌ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) :موسم سرما کے آتے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے . تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردن اور سوئی سدرن کی جانب سے نظرِ ثانی کی درخواستوں پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی . ذرائع کے مطابق مالی سال 13-2012ءکی مد میں سوئی ناردن نے گیس کی قیمت میں 12 روپے ، اور مالی سال 14-2013ء کی مد میں گیس کی قیمت میں 37روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سوئی سدرن نے مالی سال 13-2012ء کی مد میں گیس کی قیمت میں 38 روپے اور مالی سال14-2013ء کی مد میں 52 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی تھی۔وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ان سفارشات کی منظوری کے بعد صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑسکتا ہے۔