اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزرا کی عدم موجودگی پر نوٹس لے لیا ڈھائی سال گزر گئے حکومت نے اب تک پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں‌لیا ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے . اسپیکر ایاز صادق نے ایوان میں وزرا اور اراکین اسمبلی کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے جونئیر افسران کو واپس جانے کی ہدایت کر دی. اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کم از کم جوانئٹ سیکرٹری سطح کے افسران اسمبلی میں آئیں.

اسپیکر نے رانا تنویر کی جواز پیش کرنے کی کوشش کو بھی مسترد کر دیا.

(جاری ہے)

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے. لیکن حکومت کو گورننس ٹھیک کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے وزیرا عظم نواز شریف سمیت تمام حکومتی اراکین کو چاہئیے کہ اس بات کو اشارہ سمجھ کر گورننس کو بہتر کریں، اراکین کی غیر حاضری پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال ہو گئے لیکن حکومت پارلیمنٹ کو اب بھی سنجیدہ نہیں بنا سکی. غیر حاضر اراکین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بادشاہ لوگ آ جائیں تو پارلیمنٹ کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے.