لاہور ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں میں گرفتاراوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر سمیت تین ملزمان کی بیت کی درخواستیں مسترد کر دیں،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو چھ ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدائت کی ہے۔
عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 11:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف مالی بے ضابطگی کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لہذا عدالت انہیں اس مقدمے سے بری کرئے۔
(جاری ہے)
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر اوکاڑہ عبدالغفار،اکاونٹس آفیسر ملک کرامت حسین اور میاں ندیم آڈیٹر کو گیارہ کروڑ سے زائد سرکاری رقم خرد برد کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سے 78لاکھ روپے کی رقم برآمد کی جا چکی ہے ،ملزمان کے خلاف 58گواہان موجود ہیں جبکہ مقدمے کا حتمی چالان ٹرائل کورٹ کو بھجوایا جا چکا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جعلی بلوں کو کسی اتعراض کے بغیر منظور کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔جس پر عدالت نے ملزموں کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس کافیصلہ چھ ماہ میں کرنے کی ہدائت بھی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.