لاہور، شیخوپورہ اور قریبی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ

بدھ 11 نومبر 2015 11:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) لاہور، شیخوپورہ اور قریبی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور سے 50 کلومیٹر دور مغرب میں تھا جو کہ شیخوپورہ بنتا ہے۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شیخوپورہ میں 3.4 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 3 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :