بیلٹ پیپرکی ترسیل کا مرحلہ 15نومبر سے شروع ہو گا

بدھ 11 نومبر 2015 11:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) بلدیا تی انتخا ب کے لئے بیلٹ پیپرکی ترسیل کا مرحلہ 15نومبر سے شروع ہو گا،ترسیل کا عمل فوج کے زیر نگرانی ہوگا،پنجاب کیلئے دو کروڑ49لاکھ30ہزار575 اور سندھ کیلئے ایک کروڑ91لاکھ43ہزار259 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا مرحلہ پندرہ نومبر سے شروع ہو گا اور یہ عمل فوج کی زیر نگرانی طے پائے گا ،پنجاب کی یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر تیار ہوگا جبکہ جنرل کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ممبران کے لئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر تیار کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس طرح سندھ میں یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر ہو گا جبکہ پنجاب کے لئے دو کروڑ49لاکھ30ہزار575 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور سندھ کے لئے ایک کروڑ91لاکھ43ہزار259 بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے گئے ہیں۔