ولادی میر پیوٹن اور امیر کویت کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعاون سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 نومبر 2015 11:55

ماسکو ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ہو نیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں دونوں سربراہان نے دوطرفہ باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران فریقین نے تعاون باہمی سے متعلق دستاویزات پر دستخط کئے جن میں شعبہ ٹرانسپورٹ، ثقافت اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون سے متعلق سمجھوتے قابل ذکر ہیں۔دونوں سربراہان کی ملاقات کے دوران ہتھیار اور عسکری سامان برآمد کرنے والی روسی کارپوریشن اور کویت کی وزارت دفاع نے تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ۔ فوجی تجزیہ نگاروں کے مطابق کویت روس سے ایس 3 سو میزائل کمپلکس، ایس یو 35 جنگی طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر اور دوسرا عسکری سامان بھی خریدنا چاہتا ہے جبکہ فوجی و تکنیکی میدان میں روس کویت تعاون ایک عرصے سے جاری ہے اس لیے عسکری سامان کی فراہمی سے متعلق کویت کی درخواست پر مخصر عرصے میں غور کیا جائے گا۔