کوسوو، عدالت نے سرب باشندوں کے حقوق بار ے معاہدے کو معطل کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 12:00

پریسٹینا ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) کوسوو کی آئینی عدالت نے یورپی یونین سے کوسوو میں رہنے والے سرب باشندوں کے حقوق بار ے کیے جانے والے معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کی رکنیت کے انتخاب میں کوسوو کی شکست اور بلغراد کی جیت کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین سے 2013ء میں ہونے والے معاہدے کی رو سے کوسوو کی حکومت اس امر کی پابند تھی کہ وہ سرب اقلیت کے علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنائے اور ان علاقوں کی ترقی کو بھی مقدم رکھے۔ کوسووو کی حزب اختلاف کی جماعتیں اس معاہدے کی شروع سے مخالفت کر رہی ہیں۔ انکا موقف ہے کہ اس معاہدے سے کوسووو میں بلغراد کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو ا ہے