گوئٹے مال میں ماؤنٹ فیوگو نے لاوہ اور راکھ اگلنا شروع کر دی،وارننگ جاری

بدھ 11 نومبر 2015 12:03

گوئٹے مالا سٹی ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) گوئٹے مالا کے جنوب مشرقی علاقے میں فیوگو آتش فشاں سے لاوہ اور راکھ کے اخراج کے بعد عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وارننگ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گوئٹے مالا کے جنوب مشرقی علاقے میں فیوگو آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے بعد حکومت اور اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

گوئٹے مالا کی ایمرجنسی سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے بہت بڑی مقدارمیں راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے جس کے باعث فضاء میں راکھ بہت زیادہ ہوگئی ہے اور لاوے کے اخراج کے باعث زلزلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایمرجنسی سروس کے حکام نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جاسکے۔