لاہور اور شیخوپورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

بدھ 11 نومبر 2015 12:08

لاہور اور شیخوپورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) لاہور اور شیخوپورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

لاہور اور شیخوپورہ کے گردونواح میں علی الصبح تین بج کر اڑتالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز لاہور سے پچاس کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تیس کلومیٹر زیرزمین تھی۔

متعلقہ عنوان :