بدین میں پری پول رگنگ سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ، فہمیدہ مرزا

بدھ 11 نومبر 2015 12:39

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین میں ہونے والی پری پول رگنگ بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ،سندھ حکومت قبل از وقت دھاندلی میں خود بھی شامل ہے ۔ صحافیوں سے گفتگوکے دوران فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بدین کا ڈی سی او ایک بدنام آدمی ہے جس کے بارے میں ثبوت الیکشن کمیشن کو دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں انتظامیہ فریق بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ بھی اس میں حصہ دار ہے۔ پولیس کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک انتخابی نظام کو صاف وشفاف نہیں بنا جاتا اس وقت تک جمہوریت مضبوط اور ملک مستحکم نہیں ہو سکتا ۔اس لئے سب سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں اور متعلقہ قومی اداروں کو ملکر اس نظام کو شفاف بنانا ہو گا ۔