انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا اہم ترین تقاضا ہے،شہبازشریف

بدھ 11 نومبر 2015 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا اہم ترین تقاضا ہے،صوبائی حکومت ای گورننس کے فروغ اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے اس سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی ،جس میں لاہور میں آئی ٹی انڈسٹری پارک کے منصوبے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کاروبار حکومت اور امور کی نگرانی کیلئے جدید علوم کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا رہی ہے ، آئی ٹی انڈسٹری پارک کی تجویز خوش آئندہے،حکومت اس ضمن میں ہر سہولتیں فراہم کرے گی۔چینی وفد کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبوں اور کامیابیوں سے وہ بہت متاثرہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :