انگلش بولر سٹورٹ براڈ کی انوکھی تجویز بھی کپتان الیسٹر کک کے کام نہ آسکی

بدھ 11 نومبر 2015 12:45

انگلش بولر سٹورٹ براڈ کی انوکھی تجویز بھی کپتان الیسٹر کک کے کام نہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) انگلش فاسٹ باولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس کو نظر انداز کرکے سیریز میں شاہینوں سے اپنی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار ٹاس کو ٹہرادیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایک انوکھی تجویز بھی پیش کردی ۔

(جاری ہے)

براڈ کو یہ تجویز جب تو یاد نہیں آئی جب انھوں نے اپنے گھر میں آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں شکست دی۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مصباح نے 9 ٹاس میں سے 8 جیتے، وہ تو کوائن بھی چیک کرنے چلے گئے تھے ۔ تیسرے ٹیسٹ میں الیسٹر کک نے بولرز سے پوچھا کہ انھوں نے دونوں ٹیسٹ میں ہیڈ کہا اب کیا کہیں، بولرز نے انھیں پھر سے ہیڈ کہنے کی تجویز دی مگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی قسمت مصباح پر مہربان رہی جس پر وہ خود بھی ہنس رہے تھے ۔