صوبے میں تین سالہ سکیم کے تحت پونے چار ارب روپے مالیت کے گندم کے بیج زمینداروں کومفت فراہم کیے جائیں گے ‘ ڈائریکٹر جنرل زراعت
بدھ 11 نومبر 2015 12:56
مردان۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) صوبے میں زراعت کی ترقی اور گندم کے تخم میں خود کفالت کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کے انقلابی اقدامات کے تحت مردان میں بھی انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت قیاش بہادر نے کاشتکاروں میں گندم کے تصدیق شدہ بیجوں کی مفت بوریاں تقسیم کیں۔ ڈسٹرکٹ زرعی افیسر سید سلطان حسین شاہ اور محمد عاصم خان کے علاوہ زمینداروں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کا مقصد زیادہ گندم اگاؤ مہم کے ذریعے صوبے کی گندم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ، غریب اور چھوٹے کسانوں میں خوراک کی غیر یقینی دستیابی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صوبے میں تین سالہ سکیم میں پونے چار ارب روپے مالیت کے گندم کے بیج زمینداروں کومفت فراہم کیے جاینگے۔(جاری ہے)
جبکہ اس سال ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
اس منصوبے کی تکمیل سے صوبے کی گندم کے زیر کاشت رقبہ کا 50فیصد تصدیق شدہ بیج کے زیر کاشت آجائے گا۔ جس سے زمینداروں کی متوقع آمدنی 5ارب روپے ہوگی۔ ضلعی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کی درخواستوں کے مطابق 50کلوگرام کے 22527 بوریوں کی ڈیمانڈ تھی۔ ابھی تک 17351 زمینداروں کو بیج جاری کیے گئیے ہیں۔ جسمیں 15088 زمینداروں کو بیج فراہم کیا جاچکا ہے۔ چار گلی کاٹلنگ ، ہاتھیان ، شہباز گڑھی ، طورو ، تخت بھائی اور مردان خاص میں یہ سروسز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں سے لوگوں کو یہ گندم فراہم ہوگی۔ مستحقین کی لسٹ ایک بار مکمل ہونے کے بعد تبدیل نہیں کی جائیگی۔ نئے درخواست گزاروں کو اگلے سال کے پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بیج کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.