لاہور : لیسکو کی مبینہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، دفاتر کی تالہ بندی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : لیسکو کی مبینہ نجکاری کے خلاف لیسکو ملازمین واپڈا ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج ہیں. تفصیلات کے مطابق لیسکو کی مبینہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مظاہرین کے احتجاج کے باعث مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک بلاک ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔