ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے‘ ورنہ قانونی کاروائی کیلئے تیار ہوجائے

تحصیل نائب ناظم چارسدہ ڈاکٹر الطاف

بدھ 11 نومبر 2015 13:00

چارسدہ۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔ معمولی امراض میں مبتلا مریضوں کی پشاور منتقلی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے عوام نے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں مگر آئے روز عوام صحت اور دیگر محکموں کے حوالے سے شکایات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیورو کریسی ایک سازش کے تحت بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے پر تلے ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ کئی مسائل سے دوچار ہے۔ڈاکٹر سرکاری ڈیوٹی کی بجائے نجی کلینکس پر توجہ دے رہے ہیں ۔ ہسپتال میں معمولی امراض کی دوائی بھی موجود نہیں۔ عوام کا چارسدہ ہسپتال کے سٹاف اور ڈاکٹروں سے اعتماد ختم ہو چکا ہے کیونکہ معمولی امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی پشاور منتقل کیا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے معاملات درست نہ کئے تو قانون کی گرفت کیلئے تیار ہو جائے ۔