ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مردان کا اجلاس ‘تعمیراتی منصوبو ں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایاجائے‘ افتخار علی مشوانی

بدھ 11 نومبر 2015 13:00

مردان۔11 نومبر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مردان کا اجلاس چےئرمین افتخار علی مشوانی ایم پی اے کی صدارت میں ہوا جس میں مجموعی طور پر 46کروڑاور20لاکھ روپے کے مختلف سکیموں کی منظوری دیدی گئی ۔اجلاس میں ضلع مردان میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کے لئے 18کروڑ 40لاکھ روپے،بجلی کے منصوبوں کے لئے پانچ کروڑ 20لاکھ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 26کے مختلف کونسلوں میں ترقیاتی سکیموں کے لئے 5کروڑ50لاکھ روپے،واٹر اینڈ سینیٹیشن کے سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 4کروڑ روپے، چک تاجہ میں گرلزا ور چار گلی میں نئے پرائمری سکولز،،گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اینڈ گرلزمچھی رستم میں سائنس لیب اور دیگر حلقوں میں تعمیراتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 13کروڑ دس لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ اجلاس میں بذات خواد اپنی حاضری کو بھی یقینی بنائے تاکہ حکومت کے ویژن کو عملی جامہ پہنا یا جاسکے ۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین عبید اللہ مایار ، جمشید مہمند ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فضل اللہ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔