چھاتی کے سرطان سے متعلق ہر خاتون کو شعور ہونا چاہئے ،طبی ماہرین
بدھ 11 نومبر 2015 13:00
لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے بارے معلومات سے ہر خاتون کو باخبر ہونا چاہیے ۔یہ بات ممتاز فزیشن لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے بارے تشخیص سے ہر خاتون کو خوف آتاہے اوران پر بریسٹ کینسرکے الفاظ سنتے ہی لرزہ و خوف طاری ہوجاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس خوف اور دہشت کے باوجود دنیا کی ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو کسی نہ کسی عمر میں اس موذی مرض سے واسطہ ہوسکتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چھاتی ودیگر جسمانی کینسر کے بارے جدید سائنسی تحقیق جاری ہیں ۔ تاہم چھاتی کا سرطان ایک موروثی مرض بھی ہے اور اس بنا پر یہ مرض متاثرہ خاندان میں زیادہ پا یا گیاہے۔ ڈاکٹر فائزہ محمود نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی متعدد وجوہات میں سے ایک وجہ موٹاپا بھی ہے بلکہ موٹاپے اور شراب وسگریٹ نوشی سے جسم کے دیگر اعضاء میں بھی سرطان کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کی نسبت خواتین میں چھاتی یا پھیپھڑوں کے سرطان کی شرح زیادہ ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عمر کے 20سے 30سال کے دوران موجود ہر خاتون کو تین سال بعدجبکہ 40سال کے بعد ہر خاتون کو ہر سال چھاتی کے سرطان کامعائنہ کروانا چاہیے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.