محکمہ انہار کو نہری تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ اور حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 11 نومبر 2015 13:01

فیصل آباد۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء):نہری پانی کی سپلائی بہتر بنانے اور پانی چوری کی روک تھام کیلئے محکمہ انہار کے فیلڈ افسران و سٹاف کو نہری تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ اور ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ محکمہ انہار کے تمام افسران اپنے علاقوں میں اصلاح آبپاشی کی ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کروانے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ فصلات کو سیراب کرکے غذائی خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر اور پیداوار کا ہدف حاصل کرنے میں معاونت حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی و برقیات کے ترجمان نے کہاکہ تمام افسران اپنی توجہ نہری اثاثہ جات کی تعمیر و مرمت اور بحالی پر مرکوز رکھیں تا کہ اصلاح آبپاشی کی تمام سکیمیں اپنے ٹائم فریم کے اندر رہتے ہوئے مکمل کی جا سکیں۔