چین کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران 5.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 11 نومبر 2015 13:02

بیجنگ ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) چین کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران 5.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

چین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں فیکٹریوں، ورکشاپس اور کانوں کی پیداوار میں 5.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ ریٹیل سیلز گزشتہ ماہ کے دوران 11.0 فیصد اور بنیادی ڈھانچے پر حکومتی اخراجات میں رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔