وزیراعظم کے معاون خصوصی سے کیوبا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات

بدھ 11 نومبر 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے کیوبا کے سبکدوش ہونے وا لے سفیر جیسس زینن بیورگونے الوداعی ملاقات کی-وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان اور کیوبا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا-انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی مستقبل ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے بعد آنے والے سفیر کے عرصہ کے دوران بھی پاکستان اور کیوبا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے-سبکدوش ہونے والے کیوبا کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر ہونے والے حالیہ رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیااور اپنے قیام کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا-

متعلقہ عنوان :