اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

آرمی ایکٹ میں‌مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے . قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ 1952ءمیں مزید ترمیم کابل کثرتٍ رائے سےمنظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال کی جانب سے پیش کیا گیا تھا. ذرائع کے مطابق بل کے تحت فوجی عدالتوں میں پیش ہونے والے گواہوں اور پراسیکیوٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ میں مزید ترمیم کے بل کی تفصیلات سے آگاہ نہ کرنے پر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل کی شقوں کی تفصیلات بتائے بغیر یہ بل کیسے منظور کیا جا سکتا ہے .