شباب ملی نے یونین کونسل 49 مڈھ رانجھا میں آزاد امیدوار اشرف گجر کی حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 13:08

کوٹ مومن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) شباب ملی کے صدر زبیر احمد گوندل نے یونین کونسل 49 مڈھ رانجھا میں آزاد امیدوار اشرف گجر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔وہ مڈھ رانجھا میں باقاعدہ اشرف گجر کی انتخابی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے ہیں ،کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کارنٹر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور شباب ملی نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان اس لیے کیا کہ اس امیدوار کا ماضی صاف ہے اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہے اور ہماری اس حمایت سے کارکنان بہت خوش ہیں اور وہ ہر لحاظ سے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور 19نومبر کو بالٹی کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے اسی یونین کونسل میں تین پارٹی ٹکٹ ہولڈر مقابلے پر ہیں۔