Live Updates

پی ٹی آئی کے رہنما انصر ہرل نے مٹیلہ فری بس سروس کا آغاز کردیا

بدھ 11 نومبر 2015 13:13

کوٹ مومن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما انصر ہرل نے مٹیلہ فری بس سروس کا آغاز کردیا ۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار جیت مقدر کی بات ہے عوام کی خدمت میرا اصل منشور ہے وہ اللہ نے جس طرح بھی مجھے توفیق دی عوام کی خدمت کرتا رہوں گااس سے پہلے فری ڈسپنسری کا قیام بھی آپ کی دعاؤں سے عمل میں آچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فری بس سروس سٹوڈنٹس کو کالج یونیورسٹی میں پہنچنے کے لیے آنے والی پریشانیوں کا سدباب ہے اس میں کسی کی مالی معاونت یا فنڈنگ نہیں یہ حقیتاًفی سبیل اللہ کی غرض سے شروع کیا ہے اس کے بعد میرا منصوبہ ہے کہ جن غریبوں کے پاس گھر بنانے کے وسائل نہیں انہیں اچھے معیاری گھر بنا کردوں۔یاد رہے انصر ہرل پی پی 31 کا الیکشن 2013میں پی ٹی آئی کے نمائندہ تھے ،(ن)لیگی امیدوار میاں مناظر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :