سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل ہوگیا ہے ‘ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا مرحلہ 15نومبر سے فوج کی نگرانی میں شروع ہوگا‘ دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 19نومبر کو ہوگی

ترجمان الیکشن کمیشن کا جاری بیان

بدھ 11 نومبر 2015 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل ہوگیا ہے ‘ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا مرحلہ 15نومبر سے فوج کی نگرانی میں شروع ہوگا‘ دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کیلئے 2 کروڑ 49 لاکھ 30 ہزار 575 بیلٹ پیپرز جبکہ سندھ کیلئے 1 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار 259 بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرزکی پولنگ سٹیشنز تک ترسیل پندرہ نومبر سے فوج کی نگرانی میں کی جائیگی۔پنجاب کی یوسیزمیں چیئرمین،وائس چیئرمین کیلئے نیلے رنگ کابیلٹ پیپرہے جبکہ سندھ کی یوسیزمیں چیئرمین،وائس چیئرمین کیلئے سبزرنگ کابیلٹ پیپرچھپوایا گیا ہے تاہم جنرل کونسل اورمیونسپل کمیٹی کے ممبران کیلئے سفید رنگ کابیلٹ پیپربنایا گیا ہے۔