اسلام آباد: دو شریفوں کے مابین گڑ بڑ ہونے پر ہم سویلین شریف کا ساتھ دیں گے ۔ خیبر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میںبیان
سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 13:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا آج اجلاس ہوا . قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت ایک پیج پر ہوں گے جب آئین بالادست ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ہم بھر پور حمایت کریں گے لیکن اگر دونوں شریفوں کے مابین گڑ بڑ ہوئی تو ہم سویلین شریف کا ساتھ دیں گے۔نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے محمود حان اچکزئی کا کہنا تھا کہ منگل کے روز کورکمانڈر کانفرنس کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جو بیان جاری کیا گیا ہے وہ آئین کی روح کے منافی ہے۔(جاری ہے)
اُنھوں نے کہا کہ اس بیان کے بارے میں سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ بعض لوگ اس معاملے پر جان بوجھ کر بیان نہیں دینا چاہیے یا پھر ہم نے بےایمانی سے حلف اُٹھایا ہے.۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگی ماحول ہے۔ عراق اور لیبیا ختم ہوگیا ہے جبکہ ادھر داعش کی باتیں ہو رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اُن کی جماعت کسی بھی ایسی خارجہ پارلیسی کی حمایت نہیں کرے گی جو یہاں یعنی پارلیمنٹ میں نہ بنائی گئی ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ان حالات میں پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس بلا کر اعتماد میں لیا جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کے اجلاس کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جاری آپریشن کے نتائج حاصل کرنے اور ملک میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ حکومت انتظامی امور کو بہتر کرے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.