طارق فاطمی سے پاک افغان قائم مقام امریکی نمائندہ خصوصی مس لورل کی ملاقات

افغان مفاہمتی عمل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

بدھ 11 نومبر 2015 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے پاکستان اور افغانستان کی قائم مقام امریکی خصوصی نمائندہ مس لورل ملر نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مفاہمتی عمل سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان قائم امریکی خصوصی نمائندہ مس لورل ملر بدھ کے روز پاکستان پہنچیں اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ،افغان مفاہمتی عمل سمیت خطے کی صورحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مس لورل ملر نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن عمل کے کردار جاری رکھے ،معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان پڑوس ملک افغانستان میں امن کا خواہاں ہے خطے کی ترقی اور خوشحالی افغانستان کے امن سے جڑی ہے اور اس حوالے سے پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے