شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

بدھ 11 نومبر 2015 13:24

شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے سپیکر ایاز صادق کو مبارکباد نہ دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی کو مبارک باد دے دی منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کر دی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ ایوان کو خوش اسلوبی سے چلائیں گے ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے بلند و بانگ دعوے کئے تھے کہ اگر ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو انہیں مبارکباد نہیں دوں گا ۔