پنوعاقل، 70سالہ بیوہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی

بدھ 11 نومبر 2015 13:30

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) 70سالہ بیوہ سے فراڈ کرنے والاملزم مختیار کار کی عدالت میں پیشی ڈپٹی ڈائیریکٹر سیکریٹری اینٹی کرپشن کے حکم پرانکوائری شروع ،بیوہ کے بیان قلم بند فراڈ مرکزی ملزم محمدرمضان،پرجرم ثابت ہونے ایف آئی آر کی 240درج ہونے کاامکان تفصیلات کے مطابق پنوعاقل گاؤں لعل خان کی رہائشی بیوہ 70سالہ مسمات ملکی بی بی زوجہ مرحوم حاجی رونق کی زرعی زمین ڈھائی ایکڑ ہڑپ جعلی کاغزات بنوانے والے فراڈی مرکزی ملزم محمدرمضان راجپوت اپنے ساتھی عبدالرحمن کے ہمراہ مختیار کارپنوعاقل کو عدالت میں پیش ہوا،ڈپٹی اینٹی کرپشن سکھر رانا ایازخان کے حکم پرانکوائری شروع کی توبیوہ اورجوابداروں کے بیان قلم بند کئے مرکزی ملزم محمدرمضان انکوائری کے دوران جعلی کاغزات پیش کئے تومختیار کارپنوعاقل سخت برہم ہوگئے یادرہے کہ فراڈی مرکزی ملزم محمدرمضان راجپوت نامی شخص اپنے علاقے میں سیاسی اثرورثوق بھی رکھتا ہے،اس کے ساتھ پولیس میں اپنا بڑااثر رکھتا ہے،مختیار کار کی طرف سے ملزم کودودن کی مہلت مل گئی ہے،دودن کے بعدملزم رمضان کے خلاف فراڈکا مقدمہ 420کی ایف آئی آر داخل ہونے کاامکان ہوگیا ہے۔