روس نے شام میں 18 ماہ میں آئینی اصطلاحات نافذ کرنے اور ان کے بعد صدارتی انتخابات کروانے کی سفارش کردی
عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 13:31
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ میں زیر گردش ایک روسی دستاویز میں شام میں 18 ماہ میں آئینی اصطلاحات نافذ کرنے اور ان کے بعد صدارتی انتخابات کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔تاہم دستاویز میں یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اس دوران شام کے صدر بشارالاسد ہی صدارت کے منصب پر فائز رہیں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چند مخصوص شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کو سنیچر کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شام کے تنازع پر ہونے والے اہم مذاکرات میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے آٹھ نکات پر مشتمل سفارشات میں انتخابات میں شام کے صدر بشارالاسد کے ممکنہ کردار کو مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ان کے دشمنوں کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ قیام امن کے لیے ایسا کرنا ناممکن ہوگا۔(جاری ہے)
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ’شام کے مقبول صدر کے پاس عسکری افواج کے کمانڈر ان چیف کے اختیارات ہوں گے جبکہ سپیشل سروسسز اور خارجہ پالیسی بھی ان کے تحت ہی ہوگی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اصلاحاتی عمل صدر اسد کی زیر نگرانی نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے امیدوار کی زیر نگرانی ہونا چاہیے جس پر تمام حریف متفق ہوں۔دستاویز میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے شام کی حکومت اور ’حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد‘ کے درمیان سیاسی مذاکراتی عمل شروع کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات سوئیٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جون 2012 میں عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کروائے جائیں جن میں شام میں عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں تقریباً 20 ممالک اور بین الاقوامی وفود شرکت کریں گے۔ ان مذاکرات کا اصل مقصد صدر بشارالاسد کی افواج اور چند حزب اختلاف گروہوں کے درمیان جنگ بندی کروانا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.