انوشکا شرما کا اپنے پرستاروں کو غیرمتوقع سرپرائز

بدھ 11 نومبر 2015 13:42

انوشکا شرما کا اپنے پرستاروں کو غیرمتوقع سرپرائز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)بالی و وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر فالورز 6 ملین ہونے پر اپنے پرستاروں کو اس وقت غیرمتوقع سرپرائز دیا جب انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا دلچسپ سیشن شروع کردیا۔انوشکا کے پرستاروں نے ان سے کئی دلچسپ سوالات کیے، اس دوران اداکارہ نے اپنی پسند ناپسند اور ذاتی زندگی کے حوالے سے متعدد باتیں بتائیں۔

ایک مداح نے انوشکا نے سوال کیا کہ بالی ووڈ میں کس اداکار کا پہناوا انہیں سب سے زیادہ پسند ہے جس کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا اکشے کمار سب سے بہترین ملبوسات کا انتخاب کرتے ہیں۔انوشکا شرما کے بقول بطور اداکار ان کی سب سے بڑی خامی دیگر کے بارے میں غلط رائے قائم کرنا ہے۔ایک مداح نے انوشکا سے ان کے کیے ہوئے کسی کام پر پچھتاوے کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ ہر کام نہایت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں اور اپنی فلموں پر انہیں فخر ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا کے مداح ان سے سوالات کر رہے ہوں اور ویرات کوہلی کا ذکر نہ آئے یہ ناممکن ہے۔ایک مداح نے انوشکا سے یہ تک کہہ ڈالا کہ کہ ’وہ انوشکا سے نفرت کرتی ہیں کیوں کہ انہیں انوشکا کے بوائے فرینڈ ویرات کوہلی سے محبت ہے جس کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ انہیں انوشکا کو پسند کرنا چاہیے کیوں کہ دونوں ہی کی پسند کافی اچھی ہے۔انوشکا کا کرکٹ کے علاوہ پسندیدہ کھیل کے بارے میں کہنا تھا کہ ’ہاں اب کرکٹ پسند ہے لیکن مجھے پہلے ٹینس بھی کافی پسند تھا۔

انوشکا نے اس بات چیت کے دوران بار بار اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور 6 ملین فالورز کا سنگ میل طے کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انوشکا شرما اس وقت کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ ایشوریا رائے، رنبیر کپور اور فواد خان اہم کردار ادا کریں گے۔