شاہ رخ خان کی فلموں کا حصہ بننے کو کافی یاد کر رہی ہوں‘ دیپیکاپڈوکون

بدھ 11 نومبر 2015 13:55

شاہ رخ خان کی فلموں کا حصہ بننے کو کافی یاد کر رہی ہوں‘ دیپیکاپڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اور دپیکا نے ایک ساتھ بھلے صرف تین فلموں میں کام کیا ہوا لیکن دپیکا کے مطابق وہ شاہ رخ خان کی فلموں کا حصہ بننے کو کافی یاد کر رہی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں اپنا کیرئیر شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے شروع کیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ائیر‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کے پوسٹر لانچ تقریب کے دوران دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا ’شاہ رخ کے ساتھ میرا رشتہ نہایت منفرد ہے، مجھے لگتا ہے ہم دونوں ایک دوسرے کو کافی یاد کرتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر گزارے لمحات یاد آتے ہیں اور کاش میں ان فلموں کا بھی حصہ ہوتی جو وہ ابھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کا حالیہ ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون ان کے لیے خوش نصیب ثابت ہوئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’دل والے‘ بھی ان کی خوش قسمتی کی وجہ سے کافی ہٹ ہو۔

اس بارے میں دپیکا کا کہنا تھا ’شاہ رخ ایک سخی دل انسان ہیں، ہماری فلم چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر مجھ سے زیادہ شاہ رخ کی وجہ سے کامیاب ہوئیں۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ اور شاہ رخ کی فلم ’دل والے‘ ایک ساتھ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔تاہم دپیکا دونوں فلموں کے مد مقابل آنے سے فکرمند نہیں ، ان کا کہنا تھا ’مجھے یقین ہے فلم ’دل والے' بڑے پیمانے ہر ہٹ ثابت ہوگی، اس فلم میں نہایت بہترین اور ٹیلنٹڈ اداکار شامل ہیں، اگر فلم بہترین ثابت ہوئی تو اس میں میری قسمت نہیں اداکاروں کی محنت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :