امریکہ میں عید الفطر اور عید الضحی کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان

بدھ 11 نومبر 2015 13:57

امریکہ میں عید الفطر اور عید الضحی کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست الباما کے دارالحکو مت مانٹگومیری میں اسکولوں میں مسلمانوں کے تہوار عید الفطر اور عید الضحی کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ فیصلہ مسلمانوں کی جانب سے دی گئی ایک درخواست پر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کو بھی عیسائیوں اور یہودیوں کی طرح مذہبی تہوار پر چھٹی دی جائے۔

مانٹگومیری ایجوکیشن بورڈ نے دو کے مقابلے میں چھ ووٹ دے کر فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت مسلمانوں کے تہوارعید الفطر اورعید الضحی کے موقع پر آئندہ سکولوں میں عام تعطیل ہو گی۔امریکہ میں اس فیصلے کو مسلم کمیونٹی کی بڑی جیت قرار دیا جا رہا ہے اس سے پہلے رواں سال نیو یارک میں بھی مسلمانوں کو عیدین کی چھٹیاں دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :